انٹراپارٹی انتخابات: الیکشن کمشن نے اعتراضات پی ٹی آئی کو بھجوا کر جواب مانگ لیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔انٹراپارٹی الیکشن دستاویزات کی روشنی میں الیکشن کمشن نے  پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھجوادیا، الیکشن کمیشن نے اپنے اعتراضات پی ٹی آئی کو بھجوا کر جواب مانگ لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا پی ٹی آئی نے 5 سال میں انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرائے، لہٰذا اس کا انتظامی ڈھانچہ ختم ہوگیا، اس وقت پی ٹی آئی کا بطور سیاسی جماعت کیا سٹیٹس ہے؟ الیکشن ایکٹ کے مطابق پرانے قانون کے مطابق درج سیاسی جماعت رجسٹر ہوگی، الیکشن ایکٹ کے مطابق پارٹی الیکشن کے 7 دن کے اندر سرٹیفکیٹ جمع کروائے، سرٹیفکیٹ کے ساتھ الیکشن کی تاریخ، منتخب عہدیداران کی تفصیلات ہو، سرٹیفکیٹ کے ساتھ الیکشن نتائج کے اعلان کی کاپی ہو۔ الیکشن ایکٹ پارٹی الیکشن نہ کروانے پر جرمانہ عائد کرتا ہے، اس صورت میں کیوں نہ پی ٹی آئی پر جرمانہ عائد کیا جائے، کیا پی ٹی آئی کا اندراج ختم کرنے کی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے؟

ای پیپر دی نیشن