اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھنگ کنٹرول و انضباطی اتھارٹی آرڈیننس 2024ء نے ایک سو بیس دن کی توسیع کر دی۔ وزیر ریاض پیرزادہ نے بھنگ کنٹرول و انضباطی اتھارٹی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا۔ بھنگ کنٹرول اتھارٹی آرڈیننس 2024ء میں توسیع کی قرارداد پڑھ کر سنائی جس کے بعد مزید 120 دن کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
قومی اسمبلی نے بھنگ کنٹرول آرڈیننس میں مزید 120 دن توسیع کی منظوری دے دی
May 14, 2024