پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور پولیس نے تھانہ سربند پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 مسلح دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ شب 2 بجے کے قریب 6 دہشت گردوں نے تھانہ سربند پر فائرنگ کی تاہم بھرپور جوابی کارروائی پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں 6 دہشت گردوں کو ندی پارکرتے دیکھا گیا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کا پتا چلا جو پولیس کی جوابی فائرنگ سے پل کی طرف فرار ہوگئے۔