تہران ‘ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ ) بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندر گاہ کا انتظام سنبھال لیا۔ بھارت، ایران کے درمیان چابہار بندر گاہ کی تعمیر اور اتنظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر تہران میں دستخط ہوئے۔ ایرانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے بھارت چابہار منصوبے کیلئے 30 ارب 88 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی، گوادر بندرگاہوں سے گزرے بغیر جاسکتا ہے۔ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندر گاہ کا کام سست روی کا شکار ہے۔
بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا
May 14, 2024