پاکستان امریکہ کا کالعدم ٹی ٹی پی، داعش سے نمٹنے کیلئے تعاون پر زور

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر پاکستان، امریکہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈائیلاگ 10 مئی کو واشنگٹن میں ہوئے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ حیدر شاہ نے پاکستان اور امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسداد دہشت گردی نے امریکہ کی نمائندگی کی۔ مشترکہ ڈائیلاگ میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔ فریقین نے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے نمٹنے میں پاک امریکہ تعاون پر زور دیا۔ خطے میں انسداد دہشت گردی سے متعلق منظر نامے پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشت گردی تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈائیلاگ میں تکنیکی مہارت، سرحدی سلامتی، ڈھانچے اور تربیت کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائیلاگ میں 300 سے زائد پولیس اور فرنٹ لائن پر امریکہ کی تربیت سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف شراکت داری خطے میں سلامتی کو آگے بڑھائے گی۔ دونوں حکومتوں نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...