شہدا غازی ہیرو، مادر وطن کیلئے ضان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں  آرمی چیف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے اعلی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے پر ان میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشنز کے دوران بہادری کے کاموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسروں اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت تمغوں سے نوازا گیا۔ شہداء  کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ شہداء اور غازیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور ہمارے شہداء  کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے شہداء کے بہادر خاندانوں کو ان کے بلند حوصلوں اور ان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ ہمارے شہداء درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن