خواجہ سراؤں کو اغواء و تشدد کا نشانہ بنانیوالے پولیس کے شکنجے میں آگئے

May 14, 2024

لاہور(نامہ نگار) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پاکپتن سے اغواء ہونیوالے خواجہ سراؤں کو بازیاب کروا دیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر خواجہ سراؤں کو اغواء کرنے اور تشدد کی کال موصول ہوئی۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروایا۔ترجمان سیف سٹیزکا کہنا تھاکہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے 4300 سے زائد کیسز میں  خواتین کو پولیس مدد فراہم کرچکا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن مظلوم طبقے، خواتین، بچے اور ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔

مزیدخبریں