لاہور(نامہ نگار)ریس کورس کے علاقے میں مال روڈ پر نہر سے نوجوان رکشہ ڈرائیور کی لاش کی ملی ہے نعش کی شناخت 21 سالہ نعمان ولد ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو مومن پورہ لاہور کا رہائشی اور رکشہ ڈرائیور تھا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔