مقدمات اور گرفتاریاں‘ پنجاب بار کونسل کے فیصلے پر وکلاء کی ہڑتال 

لاہور (خبر نگار) سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلاء کے خلاف جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات کیخلاف وکلاء نے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی  نے کہا ہے کہ عدالتوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ علاوہ ازیں پنجاب بار کونسل نے سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلاء کے خلاف جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات کیخلاف بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ دریں اثناء آئی این پی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن  نے  ہر بدھ کو ہڑتال کا  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مطالبات کی منظوری تک ہڑتال اور احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں  ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں  بار ایسوسی ایشن نے اہم فیصلے کئے۔  اجلاس میں   وکلاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر بدھ کو ہڑتال ہوگی۔ اور موقف اپنایا کہ  اپنے مطالبات کی منظور ی تک ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن