لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی صدارت میں گزشتہ روزپروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک،اے آئی جی لیگل سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 33 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی۔
33 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
May 14, 2024