لاہور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

May 14, 2024


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں شہداء کی قبر پر حاضری و سلامی کیلئے پولیس دستے پولیس لائن سے روانہ ہوئے۔ شہید کانسٹیبل محمد افضل،شہید کانسٹیبل زاہد مراد کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہداء کی قبر پر حاضری دی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ  نے کہا کہ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی لحد کو سلامی پیش کی۔ لاہور پولیس کے دستوں نے شہداء کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی فرض کی۔

مزیدخبریں