سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک، ادویات رہائش فراہمی تیز کی جائے، ملا  برادر

May 14, 2024

کابل(نوائے وقت رپورٹ)  افغان نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند نے صوبہ بغلان  میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،  صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال، نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی عہدیداروں اور منتخب ورکنگ کمیٹیوں کے نمائندوں کو ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے سیلاب زدہ علاقوں میں بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے خوراک، ادویات اور رہائش فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرے۔  دو روز قبل بغلان کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب سے 400 افراد شہید اور ہزاروں مکانات، کھیت اور جانور تباہ ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں