لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیدرلینڈز کے اولاو کویج نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے آویزانو سے نیپلز تک کا فیصلہ طے کرنا تھا۔ یہ مرحلہ پہاڑی راستے پر تھا جس کا فاصلہ 214کلو میٹر پر محیط تھا۔ 22 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار اولاو کویج نے 214کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 44منٹ اور 22 سیکنڈز میں طے کرکے نویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 23 سالہ میزبان اطالوی سائیکل سوار جوناتھن میلان نے دوسری جبکہ 29 سالہ کولمبین جان سیباسٹین مولانونے تیسری پوزیشن حاصل کی۔