پاک آئرلینڈ ٹی 20: پاکستان کا ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ

May 14, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاک آئرلینڈ دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان گزشتہ روز 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ڈبلن میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ اس دوران میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے سب سے زیادہ 15 چھکے مارے۔ اس طرح قومی ٹیم نے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں 12 چھکے مارنے کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگاکر آئرلینڈ کے خلاف ٹیم کو فتح دلائی۔ 

مزیدخبریں