بجلی کے نرخوں میں اضافے سے مہنگا ئی بڑھے گی :میاں فضل احمد

لاہور (نیوز رپورٹر) رجسٹر ڈ  تھنک ٹینک  انجینئرز سٹڈی فورم نے اپنے ہنگامی اجلاس میںنیپرا کے بجلی نرخوں میںاضافے کو غیر ضروری ،فنی طور پر غلط اور ملکی اقتصادیات کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا۔رجسٹر ڈ تھنک ٹینک کے صدرمیاں فضل احمد نے کہا اصل میں نیپرا کی کار کردگی بہتر کرنے اوراصلاحات کی ضرورت ہے۔ سر کاری بجلی گھروں کی کار کردگی 30 فیصد جبکہ نجی کی 40 فیصد ہے اوربجلی نظام میں لائن لاسز معیار سے زیادہ ہیں۔60سال پرانے ٹیرف کے نظام کو ماہرین کی مدد سے تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نیکہا کہ بجلی کے نرخوں کے اضا فے سے مہنگا ئی میں اضافہ ہو گا ۔ فورم نے کچھ عرصہ قبل لندن میں بجلی کی عالمی کانفرنس میں مقالہ پیش کیا ۔ ما ہرین کے مطابق  پانی کے ڈیم سے 4ہزار میگاواٹ سستی بجلی تمام صوبوں کی باہمی اتفاق رائے سے تین چار سال بنا سکتے ہیں جس سے ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...