ڈینگی کاپھیلاؤ روکنے کیلئے محکموں کو آنکھیں کھول کر کام کرنا ہوگا:خواجہ سلمان رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا دوسرا اجلاس ہوا ۔ ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یونس، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر جمشید ‘ڈاکٹر عرفان احمد، پی آئی ٹی بی سے نوشین، ڈی ایگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عمران، سینئر ڈاکٹر زسمیت افسروؒں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے صوبہ میں ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال اور تدارک کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ناقص کارکردگی پر سی ای او لاہور ڈاکٹر فیصل کی سرزنش کی اور سرویلنس بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کاپھیلاؤ روکنے کیلئے تمام محکمہ جات کو آنکھیں کھول کر کام کرنا ہوگا۔عوام صفائی یقینی بنائیں،  ڈینگی پر قابو پانا کسی محکمے نہیں تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔فیلڈ سٹاف کو متحرک ہونا پڑے گا‘بوگس کارکردگی پر ایکشن لیا جائے گا۔ پروفیسر وسیم اکرم نے کہا والدین بچوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماسٹر ٹرینرز اینٹومولوجسٹس کی ریفریشر تربیت کروائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن