شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور نیشنل بنک کے نمائندوں کا اجلاس

لاہور(کامرس رپورٹر ) شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور نیشنل بنک آف پاکستان کے نمائندوں کا اجلاس زیر صدارت چوہدری ذکاء اشرف منعقد ہوا۔اجلاس میں گنے کی کاشت پر کسانوں کے مالی اخراجات کم کرنے کیلئے مشینی کاشت کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے اقدامات تجویز کرنے پر غورکیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل بینک کے ڈویژنل ہیڈ اکرام الحق،ونگ ہیڈ اے بی ڈی عدنان منظور،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے سیکرٹری جنرل سہیل شہزاد و دیگر موجود تھے۔اجلاس کا بنیادی مقصد زراعت اور ایگرو انڈسٹری کا بزنس ماڈل بنا کر کسانوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ انکی کارکردگی بہتر اور کسانوں کو معاشی خوشحال بنایاجا سکے۔

ای پیپر دی نیشن