اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عدیل خان کافیلڈ ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

فیروزوالہ( نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عدیل خان نے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ مریضوں اور انکے لواحقین سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایاکہ فیلڈ ہسپتال 13 تا 14 مئی تک فیروز والا میں ہے،گزشتہ روز33 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا،ادویات کا وافر سٹاک موجود  جبکہ سائلین کیلئے بیٹھنے کا بہترین انتظام ہے۔

 انہوں نے سی او میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کو ہدایت کی کہ فیلڈ ہسپتال کے ارد گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ، مقامی لوگوں کی ہسپتال میںآمدیقینی بنانے کیلئیمساجد میں اعلانات کروائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن