لاہور (خصوصی نامہ نگار ) منہاج سنٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس سمیت سنٹرل یوتھ کونسل کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نوجوانوں کو بے روزگاری اور مایوسی سے نکال کر خودکفیل بنانے کیلئے 2024میں ملک کے تمام اضلاع میں یوتھ امپاورمنٹ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ رانا وحید شہزاد نے کہا منہاج یوتھ لیگ علم،امن،امید اور کردار سازی کی ایک عالمگیر تحریک ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر،تحقیق اور رہنمائی نے نوجوانوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔انہوں نے کہا منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں میں امید اور مثبت سوچ پیدا کر رہی ہے جو پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے۔اجلاس میں تبسم ضیا،عبد الحنان طاہر،نعیم احمد ملک،گوہر عباس،سعد گوندل سمیت سنٹرل یوتھ کونسل کے دیگر ممبران شریک تھے۔
منہاج یوتھ لیگ علم اور کردار سازی کی عالمگیر تحریک ہے:رانا وحید شہزاد
May 14, 2024