لاہور(کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مضاربہ کمپنیوں اور مضاربہ کیلئے متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک جس میں مضاربہ آرڈیننس، 1980، مضاربہ رولز 1981، مضاربہ ریگولیشنز 2021 اور متعلقہ ہدایات اور سرکلرز کی تعمیل شامل ہے پر عملدرآمد بارے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے جامع گائیڈ شائع کی ہے۔رہنما گائیڈ میں مضاربہ کمپنیوں اور مجاربہ کے ذمہ مضاربہ قانون کے تحت رپورٹنگ کے تمام تقاضوں کویکجا کر دیا گیا جبکہمضاربہ کے قانون کی اہم دفعات کی وضاحت بھی شامل ہے ۔سٹیک ہولڈرز کی آگہی کیلئے عموماً ہو جانے والی خلاف ورزیوں کا بھی ذکر اس میں کیا گیا ہے۔تاہم اس گائیڈ میں مضاربہ کمپنیوں کے ذمے کمپنیز ایکٹ 2017 اور سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کی دفعات، ذیلی قانون سازی اور سٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے تحت ریگولیٹری ذمہ داریوں کا احاطہ نہیں کیا گیا۔
مضاربہ کمپنیوں کی رہنمائی‘ رولزپر عملدرآمد کیلئے جامع گائیڈ شائع کردی گئی
May 14, 2024