لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں گزشتہ روز ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نتائج کے مطابق کفایت اللہ صابر 287ووٹ لیکر صدر ، خضر حیات 290ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری بن گئیجبکہ محمد زاہد سلیم 304ووٹ لیکر نائب صدر، محمد اشرف 286ووٹ لیکر خزانچی منتخب ہوئے۔ انکے علاوہ چوہدری الیاس حسن، تہمینہ نعیم ، ناصر شفیق ، عمران احمد، محمد نسیم اکبربطور ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے۔ نو منتخب صدر کفایت اللہ صابر اور جنرل سیکرٹری خضر حیات نے تمام ممبران اور ووٹرزکا شکریہ ادا کرتے کہا کہ انشاء اللہ ہم انکی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ساجد حسین نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی اور ہدایت کی کہ وہ سوسائٹی میں سہولیات کی فراہمی اور بہتری کیلئے دن رات کام کریں۔
کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی کے انتخابات، کفایت اللہ صابر صدر منتخب
May 14, 2024