پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جبکہ 100 انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 74 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی، انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 10 پیسے ہو گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔