گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ممبر ضلعی انٹرفیتھ ہارمنی /امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس نے سماجی شخصیات کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاانتہا پسندی معاشرے کا ناسورہے، شدت پسندانہ سوچ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عام لوگوں میں احترام مذاہب کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ اس حوالے سے مذہبی سیاسی سماجی طبقوں اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ قیام امن کے لیے امن پسند اور مثبت سوچ کے حامل افراد کو موقع دینا ہوگا تاکہ معاشرے میں برداشت ، اخوت اور قبولیت پروان چڑھے۔گوجرانوالہ میں مثالی بین المذاہب ہم آہنگی کی فضا کو قائم کرنے اور اسے امن کا گہواراہ بنانے کیلئے مسلم اور مسیحی راہنماوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے شانہ بشانہ کوششیں کر کے مذہبی تنازعات کا پرامن حل تلاش کیا اور عام لوگوں میں یہ تاثر پہچانے میں کامیاب ہوئے کہ ذاتی مفاد اور بدلے کے لیے مذہب کی آڑ لینے کے ہتھکنڈے کارآمد نہیں رہے۔
شدت پسندانہ سوچ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے:پروفیسر شہزاد لارنس
May 14, 2024