گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرزناجائز منافع خوری کی روک تھام، سستی روٹی اورآٹے کی دستیابی یقینی بنانے،سبزیوں، پھلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت روکنے اور دیگر اشیا خورونوش کی حکومتی نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے متحرک۔ انہوں نے مختلف پٹرول پمپس کو پیمانے کی کمی پر 1لاکھ 30ہزار کے جرمانہ اور 1پٹرول پمپ کو درکار کاغذات فراہم نہ کرنے پر سیل کردیا،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر (سٹی عبد الباسط صدیقی، وزیر آباد رب نواز چدھڑ)نے مارکیٹوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا ،پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت اور پیمانے میں کمی کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ نے 60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور انہوں نے دیگر اشیا ضروریہ (چکن، نان روٹی ، سبزیوں، سٹور)وغیرہ کی مقررہ قیمتوں سے زیادہ فروخت پر 70ہزار روپے جرمانہ اور روٹی کا مقررہ وزن نہ ہونے پر 01ہوٹل کو بھی سیل کردیا ۔
گوجرانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر ناجائز منافع خوری کیخلاف ان ایکشن
May 14, 2024