گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مہمند فلاحی تنظیم کے عطا ء الرحمان صافی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے انہوں اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے معاشرے میں بسنے والوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیں تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا،اس سلسلے میں انصاف پرمبنی معاشرہ بے چینیوں کے خاتمہ کا سبب بنتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند فلاحی تنظیم کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا گزشتہ روز مہمند فلاحی تنظیم کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جسمیں حاجی مصاب.خان، ستارخان، حاجی رحمت ولی خان ،مجیدخان صافی ،علامہ عبدالواحدمدنی کے علاوہ عمائدین نے شرکت کی اور تمام عہدیداران کو اتفاق رائے سے منتخب کیا دیگر عہدیداران میں سرپرست عبدا لرئو ف خان،جنرل سیکرٹری حبیب الر حمان خان،سینئر نائب صدرعلی حیدر خان،نائب صدور ضرلال علی خان،جوہر علی خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورزمان خان،ایڈیشنل سیکرٹری عبدالوہاب خان،جوائنٹ سیکرٹری عبدالجبار خان،فنانس سیکرٹری خان زمان خان اورسیکرٹری اطلاعات دوست محمد خان شامل ہیں۔
سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ہونگے:عطاء الرحمان
May 14, 2024