اللہ نے پاکستان کو معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہے: افضال حیدر

May 14, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہاہے کہ موجودہ حکمران قدرتی وسائل سے مالا مال ریاست کے اندرونی وسائل کو استعمال کرنیکی بجائے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کو آج بھی ترجیح دے رہے ہیں قوم کو ریلیف دینے کے دعویداروں کی کوئی بھی اپنی پالیسی نہیں ہے بلکہ جو پالیسیاں بھی بنائی جارہی ہیں وہ ایم آئی ایف کے ایجنڈا کی تکمیل ہے اللہ پاک نے پاکستان کو معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف قانون دان چودھری محمد شبیر گادھی ، سلمی تصدق ایڈووکیٹ ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں