شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) کروڑوںروپے کی مقروض میونسپل کمیٹی کی نقشہ برانچ کا عملہ سخی دل بن گیا بغیر نقشے پاس کرائے ہی کمرشل بلڈنگوں کی تعمیر کا سلسلہ نہ رک سکا سابق ایڈمنسٹریٹر کے تباولہ کے ساتھ ہی ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پکڑ گیا بلڈنگ انسپکٹر اور اہلکار انہیں روکنے کی بجائے ان کے سرپرست بن گئے اور بڑا واضح موقف اختیار کرلیا کہ یہ جتنی بھی کمرشل بلڈنگز کی تعمیر ہورہی ہے اس میں سیاستدانوںکی مداخلت ہے بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ شہر کے مصرو ف ترین پوائنٹ ریگل چوک میں کمرشل بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس کی فائل تک جمع نہ کرائی گئی ہے اسی طرح شہر بھرمیں تعمیراتی عمل بڑی تیزی کیساتھ جاری ہے جہاں پر مونسپل کمیٹی کا عملہ تو جاتا ہے مگر تعمیراتی کام رکنے کی بجائے مزید تیز ہوجاتا ہے ۔ رابطہ کرنے پر نقشہ برانچ کے انسپکٹرنے بتایا کہ ہر کام میں سیاستدان مداخلت کرتے ہیں اور اوپر سے افسروں کو بھی راضی کرنا ہوتا ہے سارا شہر ہی بغیر نقشہ کے ہے اگر ایک دوبلڈنگز اور قائم ہوجائیں گی تو کونسی قیامت آجائے گی ۔
شیخوپورہ: بغیر نقشے پاس کرائے کمرشل بلڈنگوں کی تعمیر کا سلسلہ نہ رک سکا
May 14, 2024