شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اورسینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو آزاد و خود مختار درجہ دینے کی قرار داد کی منظوری خوش آئند ہے مگر اقوام متحدہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا بھی نوٹس لے اور عملی اقدامات اٹھائے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر خاموش رہنا انسانیت نہیں غزہ میں روزانہ ہزاروں فلسطینی مر د خواتین اور بوڑھے بچے شہید ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین شیخ یعقوب بگا شیخ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، رانا عمران، صدر اکبر بازار سیٹھ محمد عباس، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا،شیخ عبدالحمید، صدر گلی حکیماں خالد مغل،فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر خاموش رہنا انسانیت نہیں:ذیشان پرویز
May 14, 2024