حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)حافظ آباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر جھنگ برانچ نہر میں جا گری جس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار سوار خاتون کو زندہ بچا لیا ۔حافظ آباد کے گاوں گیگے کا رہائشی مقامی زمیندار فیاض احمد اپنی اہلیہ زینب‘ بیٹے فیضان اور پندرہ سالہ بیٹی کائنات کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر شہر سے گائوں جا رہا تھا کہ بھون کلاں کے قریب انکی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر جھنگ برانچ نہر میں جا گری جس کے باعث کار میں سوار فیاض احمد اسکا بیٹا فیضان اور بیٹی کائنات ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔