پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صحت کارڈ پر خیبر پی کے میں یکم رمضان سے اب تک ایک لاکھ افراد کا مفت علاج مکمل ہوگیا۔اپنے بیان میں خیبرپی کے کے مشیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر کیے گئے مفت علاج پر 2.7 ارب روپے لاگت آئی ہے، یکم رمضان سے اب تک صحت کارڈ پر ایک لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج کیا جاچکا ہے جو کہ ملک اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں داخل خیبرپی کے کے شہریوں کا کیا گیا ہے۔سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ صحت کارڈ کی بحالی پر عوامی نمائندہ کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صحت کارڈ چیئرمین عمران خان کی جانب سے پی کے کے عوام کیلئے تحفہ ہے، صحت کارڈ پینل پر رجسٹرڈ ہسپتالوں میں معیار جانچنے کیلئے جائزہ جاری ہے۔
خیبر پی کے میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
May 14, 2024