اپنے عوام کو سمجھنے کی کوشش کیجئے، محبت، شفقت اور ملنساری سے ان کے معاملات سلجھائیے، کبھی کبھی کسی ضدی اور باتونی شخص سے مل کر آپ کو تکلیف ہو گی جو بار بار ایک بات کی رٹ لگائے رکھے گا، لیکن برداشت کیجئے، صبر و تحمل سے کام لیجئے اور اسے احساس دلائیے کہ اس کے ساتھ انصاف ہو گا، ضرور ہو گا۔