شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ منظم مربوط اور فعال ہورہی ہے پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور حکومت کے عوامی ریلیف کے ویژن کی تکمیل میں پارٹی رہنما و کارکنان بھی بھرپور کردار ادا کررہے ہیں (ن)لیگ عوام کے حقوق کی ضامن اوروطن عزیز کی محافظ جماعت ہے میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اس حوالے سے 28 مئی کو ہر سال کی طرح امسال بھی شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے ہمیشہ ملک و قوم کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کی جدوجہد کی اور اب ملکی معیشت کے استحکام کیلئے میاں محمد نواز شریف کے ملک کو معاشی ایشیئن ٹائیگر بنانے کے ویژن کی تکمیل کی خاطر حکومت بھرپور جدوجہد کررہی ہے ۔
نواز شریف کی قیادت میں پارٹی فعال ہورہی ہے:عارف سندھیلہ
May 14, 2024