فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کر دیا‘ تھانہ روڈالہ روڈ 278 گ ب کے رہائشی ظہیر عباس کو اپنی بھابھی تیس سالہ بشری بی بی کے کردار پر شک تھا اسی وجہ سے گھر میں جھگڑے ہوتے تھے۔ اسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا تو ظہیر عباس نے طیش میں آ کر بشری بی بی کے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔