لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے لڑکیوں کے امتحانی مراکز اْن کے رہائشی علاقوں سے دور قائم کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب و فریقین سے تحریر ی جواب طلب کر لیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا امتحانی سنٹر رہائش گاہ کے نزدیک بنانے کیلئے کوئی پالیسی نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ایسی کوئی پالیسی نہیں تو عدالت اس پر اپنا حکم جاری کرے گی، عوامی نوعیت اور چھوٹی بچیوں کا معاملہ ہے۔