فیصل آباد‘ سمندری‘خانقاہ ڈوگراں (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) اوباشوں نے 6 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ میں اوباش ملزم ندیم نے (الف)‘ تھانہ سٹی سمندری میں اوباش ملزم نے شاہ نواز کے کمسن بیٹے(ب )، تھانہ ترکھانی میں ملزم نے خالد محمود کے کمسن بیٹے( پ ) ‘ تھانہ چک جھمرہ میں قاسم وغیرہ دو اوباش ملزموں نے فہیم کے ساڑھے سات سالہ بیٹے( ن ) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سمندری دس سالہ بچے(م) کو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔خانقاہ ڈوگراں میں اوباش نے کم سن بچے (ل)کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔