لاہور ( خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ فراز عباس ڈپٹی سیکرٹری، محمد جاوید ڈپٹی سیکرٹری (پراپرٹیز)، ندیم دھریجو ڈپٹی سیکرٹری شرائنز، محمد ذیشان رمضان اکاؤنٹنٹ / ایڈمنسٹریٹر آفیسر پی ایم ای آئی ایف کو ا فسر بکار خاص بناتے ہوئے ایڈمن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ عامر حسین ہاشمی ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کو اسسٹنٹ /انسپکٹر سرگودھا کی ذمہ داریاں سونپ دیں، وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ محمد عبد اللہ اویس ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد کو ڈپٹی سیکرٹری شرائنز تعینات کر دیا، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کرتار پور سیف اللہ کھوکھر کو ایڈیشنل سیکرٹری شرائن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
متروکہ وقف املاک کے کئی افسر او ایس ڈی بنا دیئے گئے، متعدد کے تبادلے
May 14, 2024