نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نےکہاہےکہ ایران سےمعاہدہ کرنیوالوں کوممکنہ خطرات سےآگاہ رہناچاہیے۔تفصیلات کےمطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کابھارت اورایران کےدرمیان چاہ بہاربندرگاہ معاہدےپرردعمل دیتےہوئےکہناتھاکہ ایران پر امریکا کی پابندیاں برقرارہیں، ایران کے ساتھ معاہدے کرنے والے ممالک پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ویدانت پیٹل کامزیدکہناتھاکہ ایران پر پابندیوں کانفاذ جاری رکھیں گے، ایران سے معاہدہ کرنے والوں کوممکنہ خطرات سے آگاہ رہنا چاہیے، بھارت بھی پابندیوں سے مستثنیٰ نہیں۔