سپیکرایازصادق نےقومی اسمبلی کی گیلری میں مہمانوں کی آمدپرپابندی عائدکردی۔تفصیلات کےمطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مہمانوں کی اسمبلی آمد پر پابندی عائد کر دی، گزشتہ روز مہمانوں کی گیلریز سے نعرے بازی اور ہلڑ بازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔ آج کے اجلاس کے لیے کسی بھی وزیر یا رکن اسمبلی کے مہمانوں کے لیے پاسز جاری نہیں کیے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلریز خالی تھیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں تحشیہ آرڈیننس 2024میں ایک سو بیس روز کی توسیع بھی کردی گئی۔