عدالت نےحکومت کوموبائل سمزبلاک کرنےسےروک دیا

May 14, 2024 | 13:29

عدالت نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹیکس نان فائلرزکی موبائل فون سمزبلاک نہ کرنےکےحوالےسے کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا ۔نجی موبائل فون کمپنی زونگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیاکہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔

مزیدخبریں