راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن نے پاکستان کی یورپ کے لیے پروازوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر موقف اختیار کیا ہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے کی قیادت میں سول ایویشن کااعلیٰ سطحی وفد برسلز میں موجودہے وفد پاکستانی ایئر لائنز کی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے ایاسا ایئر سیفٹی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرے گا یورپی کمیشن میٹنگ کے نتائج کا اعلان اپنے داخلی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد کرتا ہے پی سی اے اے نے ابھی تک پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گزارش ہے کہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو محض قیاس آرائی ہی سمجھا جائیسول ایویشن کی اپ سے گزارش ہے کہ ملک کے مفاد میں ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے