اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرلنیئر بخاری نے کہا ہے کہ عوامی جمہوری سیاسی قیادت قومی عوامی مفاد میں مزاکرات کیلئے تیار رہتی ہے ،بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی کی مخالف ہے،سیاستدان کا رویہ تحمل برداشت اتحاد و اتفاق ہوتا ہے انتشار و خلفشار اور نفاق نہیں،پیپلز پارٹی کی تاریخ زاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد ترجیع کی تاریخ ہے، ہر بحران ہر مسلہ اور معاملہ کا حل سیاستدانوں کے درمیان ڈائیلاگ میں ہے ،پی ٹی آئی پیپلز پارٹی ن لیگ اور ایم کیو ایم سے نہیں تو کس سے مزاکرات کرے گی ؟آئین کی کتاب کا تحفہ دینے والی پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر کامل یقین رکھتی ہے ،سیاستدان آئین کے محور و مرکز پارلیمان کی توقیر و تکریم سے عوام الناس سے عزت و احترام حاصل کرتا ہے۔ ،پیپلز پارٹی نے تمام تر تحفظات کے باوجود جمہوری تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ کو معلق نہیں ہونے دیا ۔