کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر خوراک سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ جام خان شورو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار گندم کی فصل پچھلے کئی برسوں کی نسبت بہتر رہی ہے.صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک رواں سال 9لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرے گا.انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام ہے۔جام خان شورو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہلے سے 5لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ان کا مزید کہنا ہے تھا کہ محکمہ خوراک اب تک 6لاکھ 43ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کر چکا ہے۔