اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو ملک، عوام اور معیشت کے خاطر ڈائیلاگ کی دعوت دی تھی، اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل کے خاطر آپس میں ہاتھ ملانے اور بات چیت کا مشورہ دیا ہے، سیاسی جماعتوں کو پیپلز پارٹی کی پیشکش پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے، پیپلز پارٹی آئین، ڈائیلاگ اور مفاہمت میں یقین رکھتی ہے، اپوزیشن جماعتون کو چاہئے کہ وہ ڈائیلاگ اور پارلیمنٹ کا انتخاب کرے، تقسیم اور مظاہروں کا نہیں،تحریک انصاف کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد صرف اپنے بیانئے کے خاطر ملک کی بڑی جماعتوں سے ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتا، سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کی ابتدا شرائط سے نہیں کرتیں۔