یورپ بہت آگے، ہمیں آنکھیں کھولنی ہونگی،وفاقی وزیر سائنس

May 14, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و ایجوکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس تیز رفتار دنیا نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے، یہ ممکنات کی دنیا ‘ امکانات کا عہد ہے۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو وہ مواقع فراہم کرنا ہیں جہاں وہ بدلتی دنیا کے تقاضوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرسکیں، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کرنا نئی نسل کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کراچی میں پاکستان سائنس فانڈیشن کے تعاون سے چھٹی اوپن ہاس پروجیکٹ مقابلہ اور پوسٹر نمائش بلا عنوان "گیکس Geeks"کے انعقاد کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم کئی مواقع کھو چکے ہیں، یورپ اور ویسٹ ہم سے بہت آگے ہے، ہمیں اب اپنی آنکھیں کھولنے اور درست سمت میں انویسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے

مزیدخبریں