شیرافضل مروت کےمعاملہ پر زرتاج گل میدان میں آگئیں

 شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی کے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے،جب تک بانی پی ٹی آئی نہیں بلائیں گے ملنے نہیں جاوں گا,دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا اہم ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں صحافی نے سوال کیا کی شیرافضل مروت کو پارٹی نے شوکازنوٹس جاری کیا ہے، کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا ہے اس پر آپ کیا کہیں گی؟زرتاج گل نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ شیرافضل مروت بہادر ہیں، پارٹی کے لئےان کی خدمات ہیں وہ یہی کہیں گی کہ پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں اور جو ہمارے بڑے ہیں وہ لچک دکھائیں، پارٹی کے اندر شوکاز نوٹس ہوتا رہتا ہے، ہماری پارٹی بہت بڑی ہوگئی۔زرتاج گل کا کہناتھا کہ 9 مئی سے پہلے والے اور اس واقعہ کے بعد والوں کو اکٹھے بیٹھنا ہوگا، جب ہم اپنے قائد کا ساتھ نہ چھوڑنے کی وجہ سے چھپے ہوئے تھے تو ان وکلا جن میں شیرافضل مروت پیش پیش رہے وہ شامل تھے جو کہ پارٹی کا مقدمہ لڑرہے تھے۔عمران خان کی 27،28 سالہ جدوجہد ہے ہم اپنےزمانہ طالب علمی سےانہیں دیکھ رہے ہیں، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ جب تک ہم ایک دوسرے کو برداشت نہیں کریں گے، عزت نہیں کریں گے بات آگے نہیں بڑھے گی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے، وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا۔شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، ان کو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی

ای پیپر دی نیشن