راولپنڈی(پنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ڈی پی او کینٹ جاوید اقبال مرزا کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر آمد،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کاشف ریاض بھی سی پی او کے ہمراہ تھے،سی پی او سید خالد ہمدانی اور دیگر افسران نے ڈی ایس پی جاوید اقبال مرزا سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،والدین جیسی عظیم ہستیوں کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔