اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) چین پاکستان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کی تقریب رونمائی چین پاکستان تعاون میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، چین پاکستان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے آغاز کی یاد میں چین اور پاکستان میں بیک وقت پروقار تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں نیوٹیک کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں چین میں پاکستانی سفارت خانے، ٹینگ ایچ کیو، اور Guizhou ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سمیت معزز نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب چین اور پاکستان کے درمیان تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے۔ چین پاک ڈوئل ڈپلومہ پروگرام، جو عوامی جمہوریہ چین کے ذہن کی تخلیق ہے، جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے معروف پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔