ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہزار سے زائد ارکان ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یونان کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب ایردوان نے کہا کہ جب آپ حماس کو دہشتگرد تنظیم کہتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہم حماس کو دہشتگرد تنظیم نہیں سمجھتے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ترکیہ کے ایک حکومتی نمائندے نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر طیب ایردوان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی شہریوں کا ترکیہ میں علاج کیا جا رہا ہے۔حکومتی نمائندے نے وضاحت کی کہ جن لوگوں کے علاج کے متعلق ترکیہ کے صدر نے بات کی وہ صرف حماس کے فائٹرز کے بارے میں نہیں تھی بلکہ وہ غزہ کے عام شہریوں سے متعلق تھی۔
حماس کے ایک ہزار سے زائد ارکان ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں: طیب ایردوان
May 14, 2024 | 17:53