اسپیکر خواجہ آصف کو موجودہ اسمبلی سیشن کیلئے معطل کریں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خواجہ آصف کے عمر ایوب کے خاندان پر الزامات افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسپیکر خواجہ آصف کو موجودہ اسمبلی سیشن کیلئے معطل کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور اور موجودہ دور کی صدارتی تقریر کا موزانہ کرنا چاہئے. گزشتہ روز ایوان میں خواجہ آصف کی تقریر کی شدید مذمت کرتا ہوں. ایوان اور اس کے ممبران کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے پی ٹی آئی رکن کے بارے میں الفاظ کی مذمت کافی نہیں. اسپیکر خواجہ آصف کو موجودہ اسمبلی سیشن کیلئے معطل کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف کے عمر ایوب کے خاندان پر الزامات افسوسناک ہے.عمر ایوب بائیس سال سے قومی اسمبلی کے رکن بنتے آ رہے ہیں. ہم سب کو عمر ایوب اور انکے خاندان پر فخر ہے، عمر ایوب اور انکے خاندان پر کبھی کرپشن کے الزامات عائد نہیں کئے گئے۔انھوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ عوام کےنمائندے ہوں توعوام کاسوچتےہیں. آپ کی داستان سب کو پتا ہے.ڈان لیکس ، میموگیٹ والے آپ تھے، سپریم کورٹ پرحملہ کرنےوالےآپ تھے. پانامامیں آپ کے نام آئے تھے.آج بھی نوازشریف کےپاس اکثریت نہیں۔

پی ٹی آئی کے چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ یہ خواجہ آصف کل پھراقامہ پردبئی جاکرکام کریں گے پاکستانی لوگ کیا کریں گے، جب اقامہ والوں کوان کی اوقات دکھائیں تویہ ذاتیات پرآجاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیاانہیں بتانالازم نہیں کہ صاف شفاف الیکشن کیسے ہوتے ہیں. آپ نے 175 جماعتوں میں سےکیا صرف پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیناتھا، ہم نے پاکستان کی خاطر آگے بڑھنے کی کوشش کی ہم اقامے والے نہیں۔گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہاہےمجھ سےجتنی زیادتیاں ہوئیں مگرمعاف کرنے کو تیار ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نےساتھ نہیں چھوڑاعوام نے نشانات ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہمیں ایوانوں میں بھیجا. آپ نے سیکڑوں کیسز بنوائے اسلام آباد کا کوئی تھانہ نہیں جہاں مقدمہ نہ ہو، فیکٹ اینڈ فیگر ہم دے چکے ہمارے 180 ممبران ہیں۔

ای پیپر دی نیشن