روسی صدر پیوٹن چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

May 14, 2024 | 21:42

ویب ڈیسک

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن شراکت داری مضبوط کرنے کیلئے رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 16 سے 17 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ ملاقات میں جامع شراکت داری اور اسٹریٹیجک تعاون کے تمام مسائل پر تفصیل سے بات کریں گے۔

دونوں رہنما انتہائی اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں رہنما ملاقات کے بعد ایک مشترکا بیان پر دستخط کریں گے۔ روسی صدر چین کے وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں تجارت اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی۔

مزیدخبریں